• news

مردم شماری ریڈلائن، متحدہ رابطہ کمیٹی کا گڑبڑ قبول نہ کرنے پر اتفاق 


کراچی (این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا بہادر آباد میں اجلاس ہوا جس میں مردم شماری میں بے ضابطگیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدییق نے اجلاس کی صدارت کی۔ ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں مکمل اتفاق کیا گیا مردم شماری ہماری ریڈ لائن ہے۔ اجلاس میں مردم شماری میں کسی قسم کی گڑ بڑ قبول نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ این این آئی کے مطابق سندھ اسمبلی کے پی ٹی آئی ارکان کی اپنی پارٹی سے راہیں جدا کرنے کے بعد ایم کیو ایم کے اپوزیشن لیڈر کے لیے راہ ہموار ہوگئی ہے۔ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 20 ارکان ہیں، جن میں سے 10 پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔ اب ایم کیو ایم کے سندھ اسمبلی میں21 ارکان ہیں اور جی ڈی اے کے 14 رکن سندھ اسمبلی ہیں۔
متحدہ/ مردم شماری 

ای پیپر-دی نیشن