• news

عمران خان کا سپاہی،آخری دم تک ساتھ نبھاؤں گا ، صدر پی ٹی آئی برطانیہ ملک عمران خلیل

لندن(نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی بر طانیہ کے صدر ملک عمران خلیل نے کہا کہ ہم اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ ہیں قائد اعظم کے بعد عمران خان کی شکل میں پاکستان کو ایک لیڈر نصیب ہوا جس نے پاکستان کا دنیا بھر میں عزت بڑھایا۔ میں اور میری پوری ٹیم آخری دم تک عمران خان خان اور پی ٹی آئی کا ساتھ نبھائیں گے -جو لوگ اس مشکل وقت میں پارٹی اور عمران خان کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں بہت جلد اپنے فیصلہ پر پچھتائیں گے اور عمران خان  بہت جلد ملک کی بھاگ ڈور سنبھالیں گے اور ملک کو دوبارہ ترقی کی طرف گامزن کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن