• news

امریکہ کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے قرض کی حد مقرر کرنے کے بل پر اتفاق

 واشنگٹن(این این آئی)امریکہ کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے قرض کی حد مقرر کرنے کے بل پر اتفاق ہو گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ڈیموکریٹ اور ری پبلکنز کا قرض کی حد مقرر کرنے کے بل پر اتفاق ہوا ہے۔معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے بل پر رائے شماری بدھ کو ہو گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بل کی منظوری کے بعد امریکہ پر ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل جائے گا۔بل پر اتفاق امریکی صدر جو بائیڈن اور اسپیکر ایوانِ نمائندگان میک کارتھی کی ملاقات میں ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن