امریکہ: ہائی سکول کے 33 میں سے 28 طالبعلم فیل‘ گریجوایشن تقریب منسوخ
لاہور (نیٹ نیوز) امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک ہائی سکول کوگریجوایشن تقریب ملتوی کرنی پڑی جب انتظامیہ کو معلوم ہوا کہ سکول کے 33 میں سے محض 5 طالبعلم ہی گریجوایشن مکمل کر سکے ہیں۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق مارلن ہائی سکول نے اعلان کیا کہ ہائی سکول کی گریجوایشن جون کیلئے دوبارہ شیڈول کی جائے گی۔ ہائی سکول کی جانب سے گریجوایشن ملتوی کرنے کا فیصلہ طلباء کو گریجوایشن کیلئے ضروری ضروریات کو پورا کرنے کیلئے مزید وقت فراہم کرے گا۔