• news

لاکھوں ڈالر کمائی کرنے والا کتا فالوورز کی تعداد اڑھائی کروڑ

مشی گن (نیٹ نیوز) کتا، ’ٹکر‘ پانچ سال کا ہے اور اسے یوٹیوب پر انفلوئنسر جانوروں میں اول درجہ حاصل ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ اپنی مالکن کورٹنی بْڈزن کو سالانہ لاکھوں ڈالر کما کر دیتا ہے۔ ٹکر کی 30 منٹ طویل یوٹیوب ویڈیو سے 40 سے 60 ہزار ڈالر تک آمدنی ہوتی ہے جبکہ تین سے آٹھ انسٹاگرام پوسٹ اسے 20 ہزار ڈالر کی خطیر رقم دیتی ہیں۔ سوشل میڈیا کے تمام بڑے پلیٹ فارم پر اس کے فالوورز کی تعداد ڈھائی کروڑ ہے جن میں ایک کروڑ دس لاکھ ٹک ٹاک، 51 لاکھ یوٹیوب، 43 لاکھ فیس بک اور 34 لاکھ انسٹاگرام پر اور 63000 ٹوئٹرفالوورز ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن