• news

پیزا خریدیں‘ قیمت مرنے کے بعد ادا کریں

لاہور (نیٹ نیوز) نیوزی لینڈ کا ایک پیزا ریسٹورنٹ گاہکوں کو ایک غیر معمولی پیشکش دے رہا ہے کہ ابھی خریدیں اور مرنے کے بعد ادائیگی کریں۔ ہیل پیزا کے سی ای او بین کمنگ نے کہا کہ نیوزی لینڈ سے 666 اور آسٹریلیا سے بھی 666 صارفین کو آفٹر لائف پے پروگرام کے لیے چنا جائے گا جس کے بعد وہ پیزا خریدیں لیکن اس کی ادائیگی میں اس وقت تک تاخیر کرنے کے حقدار ہونگے جب تک وہ دوسرے جہاں نہ سدھار جائیں۔ ریسٹورنٹ نے بتایا کہ منتخب کردہ افراد اپنی وصیت  کے طور پر ایک معاہدے پر دستخط کریں گے جس سے ان کے پیزا کی قیمت ان کے مرنے کے بعد وصول کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن