12 سالہ امریکی بچے نے 5 ڈگریوں کے ساتھ گریجویشن مکمل کر لیا
لاہور (نیٹ نیوز) 12 سال کی عمر میں بیشتر بچے پرائمری کلاسز میں ہوتے ہیں مگر امریکہ میں ایک لڑکے نے 5 ڈگریاں لے کر گریجویشن مکمل کر لیا ہے۔ کیلیفورنیا کے Fullerton کالج سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ کلوویس ہیونگ نے ایسا کیا۔ اس بچے نے 9 سال کی عمر میں سکول چھوڑ دیا تھا۔ کالج کی جانب سے بچے کو خصوصی ایڈمٹ پروگرام کے تحت داخلے کی پیشکش کی گئی تھی۔ 20 مئی کو اس بچے نے دیگر 900 طالبعلموں کے ساتھ گریجویشن مکمل کی اور اسے ہسٹری، سوشل سائنسز، سوشل Behavior اینڈ سیلف ڈویلپمنٹ، آرٹس اینڈ ہیومین ایکسپریشن اور سائنس اینڈ Mathematics میں 5 ایسوسی ایٹ آرٹس ڈگریاں دی گئیں۔