• news

ترکیہ الیکشن: دولہا دلہن عروسی لباس میں آئے‘ مریض سٹریچر پر ووٹ ڈالنے پہنچا

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک)  ترکیہ کے صدارتی الیکشن کے حتمی مرحلے میں ووٹنگ کے موقع پر گہما گہمی دیکھی گئی۔ کوئی اپنا طوطا اورکوئی پالتو بھیڑ لیکر ووٹ ڈالنے پہنچا۔ دولہا دلہن بھی عروسی لباس پہنے ووٹ ڈالنے پولنگ سٹیشن پہنچے۔ مریض کو بھی سٹریچر پر لایا گیا۔ موقع پر موجود لوگوں نے تالیاں بجائیں۔

ای پیپر-دی نیشن