• news

گوجرانوالہ: قبر میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی وقوعہ جھوٹا‘ شواہد نہیں ملے: پولیس

گوجرانوالہ +قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی) وفات پانے والی لڑکی سے قبر کے اندر اجتماعی زیادتی کا وقوعہ جھوٹا نکلا، پولیس کی انویسٹی گیشن ٹیم کو زیادتی سے متعلق کوئی شواہد نہ ملے، تفصیلات کے مطابق کوٹ بھوانی داس کے رہائشی احسان اللہ نے گزشتہ روز قلعہ دیدار سنگھ پولیس کو تحریری درخواست دے کر الزام عائد کیا تھا کہ اس کی بہن (ع) 22مئی کو وفات پا گئی تھی،  اشتیاق سمیت تین ملزمان نے قبر کھود کر اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تھا، تاہم قائم مقام سٹی پولیس آفیسر حسن افضل نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ (ع) نے چار روز قبل گھریلو رنجش پر گندم کی گولیاں کھا کر اپنی جان کا خاتمہ کیا۔ لڑکی کے ورثاء نے تحریری طور پر کارروائی نہ کروانے کا کہا، انویسٹی گیشن ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کئے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق لڑکی سے زیادتی کے شواہد ملے اور نہ ہی کفن کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ ہوئی۔ ایس پی سٹی غیور احمد کی زیر نگرانی ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کا تحرک جاری ہے۔ایک پریس ریلیز جاری کردی ہے۔ سی پی او گوجرانوالہ نے کہا ابتدائی رپورٹ کے مطابق عطیہ سے زیادتی کے شواہد نہیں ملے اور نہ ہی کفن سے کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ ہوئی ہے مگر قبر کی بے حرمتی ضرور ہوئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن