• news

داتا گنج بخشؒکو بر صغیر کی تاریخ تصوّف میں معتبرمقام حاصل :طاہر رضا بخاری 


لاہور (خصوصی نامہ نگار)داتا دربار کی تزئین، تعمیر اور توسیع کے امو رکی حتمی تشکیل، مزارشریف کے موجودہ سٹرکچر کی تجدیدِ نو جبکہ غلام گردش کے گرِد نئے برآمدوں کی تعمیر کیلئے ٹینڈرنگ پراسس مکمل ہوگیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب منصوبے کا آغاز و افتتاح کریں گے۔ یہ منصوبہ محکمہ اوقاف اور مدینہ فاو¿نڈیشن کے اشتراک، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے 18 کروڑ کی لاگت سے مکمل ہوگا۔ گزشتہ روز سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے ممتاز ماہرین تعمیرات نیئر علی دادا، ممبر سپیشل پریمسزکمیٹی میڈم عمرانہ ٹوانہ، گروپ ایڈوائزر مدینہ فاو¿نڈیش محمد اسلم ترین، جی ایم نیسپاک عادل نذیر،یونی بلڈایسوسی ایٹس(پرائیویٹ) لمیٹڈکے کنسٹر کٹر کے حبیب کنول اور دیگر کے ہمراہ سائٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری اوقاف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت داتا گنج بخشؒ کی شخصیت اور افکارواحوال کو بر صغیر کی تاریخ تصوّف میں نہایت معتبرمقام حاصل ہے۔ جس کے پیش ِنظر حکومت آپ کے مزارِ اقدس کو ایک ماڈل خانقاہ کے طور پر آراستہ کر رہی ہے۔ عصرِ حاضر میں فلاحی معاشرے کی تشکیل کیلئے اِن اولیاء امت کے افکار و تعلیمات کا ابلاغ ضروری ہے۔دریں اثناءشعبہ ڈائریکٹوریکٹس اوقاف اور نیسپاک کے انجینئر ز کی طرف سے سیکرٹری اوقاف کو دربار شریف کی ڈویلپمنٹ و دیگر امور پر بریفنگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پراجیکٹس اوقاف رفیق نور وٹو، ایڈ منسٹریٹر اوقاف توقیر محمود، منیجرز اوقاف داتا دربارشیخ محمدجمیل، طاہر مقصود اور شعبہ انجینئرنگ اوقاف کے ذمہ داران بھی موجو دتھے۔ 

ای پیپر-دی نیشن