آرمی وقومی ،عوامی تنصیبات پردہشتگردانہ حملے ملک دشمنی ہے:مسلم لیگ علماو¿مشائخ
لاہور (خصوصی نامہ نگار)مسلم لیگ (علماو¿مشائخ) ونگ کے سینئررہنمامولاناشعیب الرحمن قاسمی جنرل سیکرٹری میاں محمداسلم ندیم اور پیر حسیب الرحمن اعوان، مولانا محمدداو¿د نقشبندی، پیر قیصر عباس چشتی،میاں نسیم حسین،قاری محمدعمران قادری،علامہ محمد نواز ڈوگر، پیر مظہر لاشاری نے کہاہے کہ آرمی وقومی اورعوامی تنصیبات پردہشتگردانہ حملے سراسرملک دشمن حملے ہیں جوکام پیارے وطن پاکستان کیخلاف ہماراازلی ومکاردشمن بھارت 75سالوں میں نہ کرسکاوہ کام پی ٹی آئی والوں نے کردکھایا۔ آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات چلاکرسخت سے سخت عبرتناک سزادی جائے جوقانونی تقاضاوعوامی مطالبہ ہے۔