سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موک ایکسرسائز کی جا رہی ہے:سرمد تےمور
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تےمور نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ متعلقہ محکموں نے پہلے سے اقدامات کیے ہوئے ہیں تاکہ بروقت لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے اس سلسلہ پری فلڈ موک ایکسرسائز بھی کی جا رہی ہے ریسکیو1122سمیت تمام اداروں کی کارکردگی کا جائز ہ بھی لیا جا رہا ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اپر چناب نہر پر موک ایکسرسائز کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا اس مو قع پر ریسکیو1122کے انچارج رانا اعجاز احمد نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریسکیوکے پاس تربیت یافتہ افرادی قوت جدید ٹیکنالوجی آلات موجود ہےں۔