استحکام پاکستان کیلئے ہم سب ایک جان ہیں:مہر جمیل الرحمن
بھوئے آصل (نامہ نگار) استحکام پاکستان کیلئے ہم سب ایک جان ہیں ، ان خیالات کا اظہار مہر جمیل الرحمن چیئرمین قران و سنہ موومنٹ کوٹ رادھاکشن نے میڈیا سے بات چیت کرتے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی خدمات اور استحکام پاکستان کیلئے ہم سب متحد ہیں ۔ پاکستانی قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس موقع پر چوہدری تنویر احمد گجر، محمد اسلم پیارا ،قاری اعظم سلفی ، ملک فیصل و دیگر موجود تھے۔