پاکستان مسلم لیگ کی جدوجہد کے نتیجہ میں حاصل ہوا:جاوید لطیف
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کی جدوجہد کے نتیجہ میں پاکستان حاصل ہوا اور اسی جماعت کے دور میں پاکستان ایٹمی طاقت بنا اور یہ اعزاز اس وقت کے وزیر اعظم محمد نواز شریف کو حاصل ہوا جنہوں نے ہر قسم کے عالمی دباﺅ، دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بنا دیا۔