کامونکی:معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے 3نوجوان زخمی
کامونکی(نمائندہ خصوصی)معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے تین نوجوانوں کو شدید زخمی کردیا گیا۔گزشتہ صبح محلہ شریف پورہ کے افضال اور دستگیر کے مابین سبزی منڈی میں معمولی تلخ کلامی ہوئی جس پر لوگوں نے موقع پر ہی معاملہ رفع دفع کروادیا ہے لیکن دستگیر نے دل میں رنجش رکھی اور دس نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اندھا دھند فائرنگ کرکے گلی میں کھڑے افضال اور ا±سکے دوستوں محسن اور قاسم کو شدید زخمی کردیاجنہیں تشویشنا ک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا۔