موجودہ صورتحال میں مسلح افواج نے تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کیا:کرنل(ر)نسیم اللہ چیمہ
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ایکس سولجر ویلفیئر ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت کرنل(ر)نسیم اللہ چیمہ منعقد ہوا، صوبیدار(ر)مشتاق احمد نے اجلاس میں ایک قرار داد پیش کرتے کہا کہ موجودہ صورتحال کے باوجود مسلح افواج نے جس تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کیا ہے، پاک افواج کے اس کردارپرانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔، علاوہ ازیں کرنل(ر)نسیم اللہ چیمہ ،صوبیدار(ر)محمد انور، صوبیدار(ر)محمد اشرف اور دیگر نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔