پنڈی بھٹیاں:تجاوزات کی بھرمار،بازار سکڑ گئے،گزرنا محال
پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)تجاوزات کی بھر مار، بازار سکڑ گئے،شہریوں کا گزرنا محال ہوگیا۔ہر جگہ تجاوزات مافیا براجمان ہے،عوام کے شدید احتجا ج کے باوجود انتظامیہ بے بس،کارروائی کرنے سے قاصر نظر آتی ہے،لاہور روڈ ،حافظ آباد روڈ ،چنیوٹ روڈ پر ریڑی بانوں ،ٹھیلہ فروشوں اور دکانداروں نے تجاوزات کی حدکر دی سڑکوں کے اردگردریڑھی والوں نے سڑک بلاک کر رکھی ہے ۔اسی طرح مین بازار ،عاقل بازار میں بھی تجاوزات کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کا جینا محال کر رکھا ہے ۔اندریں وجہ موٹر سائیکل سوار بھی اس پر جلتی پر تیل کا کا م کر رہے ہیں ۔