• news

9مئی یوم سیاہ،28مئی قابل فخر دن ہے:میر ابرار احمد


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)صدر مسلم لیگ ن ترکیہ میر ابرار احمد نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی کیلئے9مئی یو م سیا ہ جبکہ28مئی قا بل فخر دن ہے،دنیا کے دباﺅ کے باوجود28مئی کو ایٹمی دھماکے کرکے لیگی قیادت نے ملکی دفاع کوناقابل تسخیر بنایا،اب بھی28مئی پاکستان د شمنو ں کوہضم نہیں ہو رہا جبکہ 9مئی پر پاکستان دشمن خو شی سے نڈھا ل ہیں۔پی ٹی آئی جس طرح بنائی گئی، اسی طرح اس کا سےاسی جنازہ نکل رہا ہے یہ ایک غیر فطری پارٹی تھی اِدھر ادھر سے لوگوں کو لا کر عمران خان کے ساتھ جمع کیا گیا، پی ٹی آئی چھوڑنے والے کئی سابق اراکین قومی اسمبلی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن)میں شامل ہونے کے خواہش مند ہیں ۔9مئی اور28مئی پاکستانی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھے جانے والے دن ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن