قائدین نے ملک کیلئے جانوں کے نذرانے دئیے:تیمور ڈار
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پی پی پی سٹی تیمور ڈار نے محلہ دینداراں دھلے میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمارے قائدین نے ملک و قوم کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کئے مگر کبھی ملکی وقار اور مفاد کےخلاف کام نہیں کیا۔، عمران نیازی اور اس کا فتنہ گینگ اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے۔قوم کبھی آرمی تنصیبات اور ملکی املاک کو غیر ملکی ایجنڈے کے تحت نقصان پہنچانے کی گھناو¿نی کارروائیوں کو نہیں بھولے گی۔ آئندہ وزیر اعظم بلاول بھٹو ہونگے اور ملک میں عوامی راج ہو گا۔ا س موقع پر سماجی رہنما بابر علی نے اپنے ساتھیوں سمیت پارٹی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔تقریب سے ڈاکٹر شمعون عاقل،ظفر اقبال،ڈاکٹر محمد ریاض، رانا افضل، مظفر بھٹو کے علاوہ سٹی رہنما مہر امانت علی نے بھی خطاب کیا۔