سوہدرہ میںنئے فیڈر کی تعمیر لگاتار ایک سال کی محنت کا نتیجہ ثمر ہے: نثار احمد چیمہ
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد چیمہ اور چیف ایگزیکٹو گیپکو جام محمد ایوب نے ڈویژن وزیرآباد میں 7 کروڑ کی لاگت سے نئے سوہدرہ فیڈر کی تعمیر کا باضابطہ افتتاح کردیا۔افتتاحی تقریب میں ممبرز بورڈ آف ڈائریکٹر رانا فرحان معظم، ضیا محی الدین کائرہ، فہد شکور جی ایم آپریشن رانا اشتیاق، ایس ای کینٹ سرکل شیخ امان اللہ، تنویر ناگرہ، ایکسئن گیپکو عبدالصمد سومرو، ڈپٹی ڈائریکٹر رانا جہانگیر، تصدق ایوب سمیت اہل علاقہ سے امتیاز اظہر باگڑی، رانا فیصل حنیف، ماجد سالار۔عبدالرحمن چوہدری۔ ناصر اللہ والا۔ارسلان بلوچ سمیت مسلم لیگی رہنما¶ں نے شرکت کی۔ایس ڈی او نظام آباد مجاھد عباس نے نقابت کے فرائض انجام دیے۔تقریب سے خطاب کرتے ایم این اے ڈاکٹر نثار چیمہ نے کہا کہ فیڈر کے مکمل ہونے پر لویری والا،ٹالی والا،بہرام اور سوہدرہ،چک سیتیا، نو گراں اور ونجوالی یونین کونسل کا کم وولٹیج کا مسلہ حل ہو جائے گا۔ایک سال کی لگاتار محنت کا نتیجہ ثمر ہے۔گیپکو کی مقامی ٹیم نے انتھک محنت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد ایوب نے کہا کہ سوہدرہ فیڈر کی لمبائی چونسٹھ کلومیٹر اس پر کم وولٹیج کی شکایات دور ہوگی جس پر سات کروڑ روپے کی لاگت آ ئے گی۔ارسلان مصطفی نے بھی خطاب کیا۔