گوجرانوالہ:یوم تکبیر کے حوالے سے آستانہ عالیہ قادریہ رضویہ دارالسلام میں تقریب
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )یوم تکبیر کے حوالے سے آستانہ عالیہ قادریہ رضویہ دارالسلام میں ایک تقریب منعقد ہوئی،جس میں استحکام پاکستان اور کشمیر و فلسطین کی آزادی کے لئے خصوصی دعا مانگی گئی اس موقع پر الحاج صاحبزادہ محمد داد رضوی نے کہا کہ پاکستان اولیا کرام کا فیضان اور بزرگان دین کی دعاں کا نتیجہ ہے اسے کوئی آنچ نہیں آ سکتی۔ملک پاکستان کے خلاف سازش اور بری سوچ رکھنے والے اپنے عزائم میں ہمیشہ ناکام رہیں گے۔