ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں کوئی کمی نہیں کی: طاہر شہزاد کمبوہ
شیخوپورہ (سلطان حمید راہی ،ڈاکٹر شیخ جمیل اختر ،سیف الرحمن سیفی) حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہونے کے باوجود ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں کوئی کمی نہیں کی شیخوپورہ سے لاہور کا کرایہ 100روپے ،فیصل آباد 400روپے ،سیالکوٹ 500روپے ، مریدکے100روپے اور اسلام آباد 1500روپے وصول کیا جا رہا ہے ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری چوہدری طاہر شہزاد کمبوہ ایڈووکیٹ نے نوائے وقت کوبتایا کہ ٹرانسپورٹ مافیا اور آر ٹی سیکرٹری شیخوپورہ کی ملی بھگت سے عوام کو کرایوں کی مد میں کوئی ریلیف نہیں مل رہا انہوں نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کرایوں میں کمی کیلئے فوری نوعیت کے اقدامات اٹھائے جائیں ۔