شیخوپورہ :ڈپٹی کمشنرمہنگائی کو قابو کرنے میں بری طرح ناکام
شیخوپورہ (نمائند ہ خصوصی)انتظامی امور میں ڈپٹی کمشنر،اسٹنٹ کمشنر،پرائیس کنٹرول کمیٹیاں مہنگائی کے جن کو قابو کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئیں،بازاروں،چوکوں چوراہوں،گلی محلوں میں دودھ دہی،دالیں،پھل،سبزیاں اوردیگر اشیاءخوردونوش فروخت کرنے والوں نے اپنے ریٹ مقرر کرکے انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ریٹ لسٹ کو ماننے سے انکار کردیا،عوامی سماجی حلقوں اورعام شہریوں نے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے آڑھتیوں،تاجروں کے بعد چھوٹے دکانداروں کے خلاف من مانیاں کرکے غریبوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال کر اپنی خالی تجوریاں بھرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کریک ڈا¶ن کرنے کامطالبہ کردیا،سروے کے مطابق ضلع بھر میں دکانداروں خود ساختہ مہنگائی کے عفریت میں سب کو جھکڑکررکھ دیا جوآنے والے انتخابات میں موجودہ حکومت کے لیے ٹف ٹائم ثابت ہوسکتا ہے۔