• news

سیاسی و مذہبی انتشار و خلفشار سے قومی نقصان ہو رہا ہے : مولانا فضل الرحمن بن محمد 


لاہور (خصوصی نامہ نگار ) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، ممتاز دینی سکالر ، درجنوں کتابوں کے مصنف ، جامعہ مسجد محمدی فردوس پارک سنت نگر کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ ہمارے درمیان سیاسی و مذہبی انتشار اور خلفشار سے قومی نقصان ہو رہا ہے اور دن بدن کمی کی بجائے اس میں اضافہ ہی ہوتا آیا ہے۔ ہمارے آپسی عدم اتفاق اور کھنچا تانی سے جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔ ہم مسلمان تو ہیں لیکن اسلامی تعلیمات پر عمل سے کوسوں دور ہیں۔ ہم سیاسی و ملکی اختلافات کی وجہ سے تقسیم ہو کر رہ گئے ہیں اور نفرت کا عنصر غالب ہے۔ اسلامی تاریخ کا مطالعہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ہمیں جب بھی نقصان ہوا یہی و جوہات سامنے آئی ہیں۔ ہماری نئی نسل جو ہمارا مستقبل ہے کہ دلوں میں نفرت کے بیج بوئے جا رہے ہیں۔ اس نسل کی درست اور صحیح سمت میں رہنمائی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ بہکانے والے کوئی قومی خدمت سرانجام نہیں رہے ہمیں سوچنا چاہےے کہ جن حالات سے ہم آج کل گزر رہے ہیں کیا یہ ہماری اپنی غلطیاں نہیں ہیں۔
 اگر کسی فرد یا گروہ کی تقریروں ، تحریر یا عمل سے عصبیت اور اختلافات کو بڑھا وا دینے کی بو محسوس ہو تو اسے فوراً روکنا چاہےے۔ ایک آدمی کی شورش سے بڑے پیمانے پر تباہی اور فتنہ برپا ہو سکتا ہے اس سے بچنا چاہےے۔

ای پیپر-دی نیشن