• news

موثر مانیٹرنگ اور گرفت نہ ہونے کی وجہ سے خریداروں کا استحصال جاری

لاہور(کامرس رپورٹر)پرائس کنٹرول کیلئے موثر مانیٹرنگ اور گرفت کی بجائے خانہ پری کی وجہ سے گراں فروشوں نے گزشتہ روز بھی خریداروں کا استحصال جاری رکھا ، دکانداروں نے گلی محلوں اور بازاروں میں پرچون سطح پر سرخ نامے کی بجائے مرضی کی قیمتیں وصول کرنے کا سلسلہ بلا خوف و خطر جاری رکھا ، ضلعی انتظامیہ کے بازاروں میں سبزیاں اور پھل مقررہ قیمتوں پر فروخت ہوئے تاہم خریداروں کی جانب سے ناقص معیار کی شکایات کی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق پرچون سطح پر آلو 80سے90روپے فی کلو فروخت ہوا ،سرکاری نامے میں پیاز درجہ اول کی قیمت 51روپے مقرر کی گئی تاہم دکانداروںنے 55سے60 روپے کلو تک فروخت جاری رکھی ، پیاز درجہ دوم44کی بجائے50، پیاز درجہ سوم38کی بجائے45،ٹماٹر درجہ اول32کی بجائے40، ٹماٹر درجہ دوم28کی بجائے35،ٹماٹر درجہ سوم22کی بجائے25سے30 تک فروخت ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن