• news

شاہنواز دھانی زمبابوے میں بچوں کیساتھ گھل مل گئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہنواز دھانی زمبابوے میں بچوں کیساتھ گھل مل گئے جبکہ مقامی زبان میں گایا  گیا مقبول گانا بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ دھانی نے بچوں کیساتھ گانے کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر شیئر کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ان بچوں کیساتھ تصاویر بھی پوسٹ کیں اور کیپشن میں لکھا کہ اپنے چہرے پر مسکراہٹ رکھیں اور خوش رہیں، سب کچھ ٹھیک ہوجائیگا۔ اس سے قبل شاہنواز دھانی نے انسٹاگرام پر زمبابوے کے کرکٹر سکندر رضا کے ہمراہ تصاویر بھی شیئر کی تھیں جس میں انہوں نے بتایا کہ سکندر نے انہیں گھر پر دعوت دی تھی۔ قومی فاسٹ بائولر نے اپنی پوسٹ پر لکھاکہ ہمیں کھانے پر مدعو کرنے کیلئے سکندر رضا آپ کا شکریہ، آپ کے گھر آ کر بہت اچھا لگا، آپ ایک شاندار کرکٹر اور زمبابوے کرکٹ کے سفیر ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن