• news

نیشنل گیمز ‘ پنجاب نے مزید 10 میڈلز جیت لئے ‘مجموعی تعداد60ہو گئی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) 34ویں نیشنل گیمز 2023ء میں پنجاب نے مزید 10 میڈلز جیت لئے ہیں، پنجاب کا دستہ اب تک 60 میڈلز جیت چکا ہے جن میں 3 گولڈ،11سلور اور 46 براؤنز میڈلز  شامل ہیں، اتھلیٹکس میں پنجاب کی صبا یوسف نے 1500 میڑ میں براؤنز میڈل حاصل کرلیاہے، آرچری مکس ٹیم ایونٹ میں ہنجاب کی اقصہ نواز اور سہیل اعجاز نے براؤنز میڈل حاصل کیا ہے ، ٹیبل ٹینس مکس ڈبلز میں پنجاب کے یاسر بھٹی اور اویس نے واپڈا کو ہرا کر براؤنز میڈل جیت لیا ہے جبکہ ٹیبل ٹینس کے ٹیم ایونٹ میں پنجاب کے عطاء منان ، عبدالوحید ،یاسر بھٹی اور اویس نے براؤنز میڈل جیت لیا ہے، سوئمنگ میں پنجاب کے ریان صادق لون نے 50 میٹر بیک سٹروک میں سلور جبکہ 200میٹر انفرادی میڈلے میں پنجاب کے موحد صادق لون نے براؤنز میڈل جیت لیا ہے ، ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں پنحاب کے کھلاڑیوں نے مزیر دو میڈلز حاصل کر لئے جن میں ایک سلور اور ایک براؤنز میڈل شامل ہے،اسی طرح ریسلنگ میں پنجاب نے 61کلوگرام کیٹیگری میں سلور میڈل جیت لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن