اردگان کو 14 مئی کے مقابلے میں پاکستان سے زیادہ ووٹ ملے اسلام آباد میں بھی نوجوانوں کا جشن
اسلام آباد (نیٹ نیوز+خصوصی نامہ نگار) ترک میڈیا کے مطابق پاکستان میں صدر طیب اردگان کو 14 مئی کے مقابلے میں زیادہ ووٹ ملے ہیں۔ 423 ووٹوں میں سے 306 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔ ان کے مدمقابل اپوزیشن امیدوار 108 ووٹ حاصل کرسکے۔ خیال رہے کہ 14 مئی کو پاکستان سے ترکیہ کے صدر طیب اردگان نے 261 ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ کمال قلیچ دار اوغلو 102 ووٹ حاصل کرسکے تھے۔ترکیہ کے صدارتی انتخابات میں رجب طیب اردوان کی کامیابی پر وفا قی دارلحکو مت میں نوجوان ترکیہ کے پرچم اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے اور رجب طیب اردوان کی جیت کا جشن منایا۔تفصیلا ت کے مطا بق ملک میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں رجب طیب اردوان کی کامیابی پر پاکستانی نوجوان جشن مناتے ہوئے ترکیہ کے پرچم اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے بعد ازاں نوجوان فیصل مسجد پہنچ کرپرامن طور پر منتشر ہوگئے۔