بجٹ‘ترسیلات بڑھانے کیلئے اوورسیز ‘الائیڈ انڈسٹری کو مراعات کی تجاویز
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترسیلات بڑھانے، الائیڈ انڈسٹری کیلئے مراعات کی تجاویز سامنے آ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ترسیلات بڑھانے کیلئے اوورسیز کیلئے بجٹ میں مراعات دینے کی تجویز ہے، بجٹ میں اوورسیز کو مراعات دینے سے بینکنگ چینل سے ترسیلات بڑھیں گی، اوورسیز کیلئے تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے پر مراعات کی بھی تجویز ہے، اوورسیز کیلئے گھروں، فلیٹس، کمرشل ایریا میں سرمایہ کاری کیلئے مراعات کی تجاویز ہیں۔ الائیڈ انڈسٹری کے فروغ کیلئے ریگولیٹری، ایڈیشنل ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کی تجویز ہے، سٹیل، سیمنٹ، ٹائل و دیگر الائیڈ انڈسٹری چلانے کیلئے ٹیکسز میں کمی کی تجاویز ہیں، سٹیل، ٹائل کی امپورٹ پر 15 فیصد آر ڈی اور 15 فیصد اے آر ڈی میں کمی کی تجویز ہے، سٹیل، ٹائل کی امپورٹ پر اس وقت 30 فیصد تک آر ڈی اور اے آر ڈی عائد ہے۔