• news

9مئی، جتنی مذمت کی جائے کم، سیاستدان متحد ہوکر ملک کا سوچیں: شجاعت

لاہور+اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+خبر نگار) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ سابق ممبر قومی اسمبلی فرید پراچہ لیاقت بلوچ کے ہمراہ تھے۔ لیاقت بلوچ نے چوہدری شجاعت حسین سے ان کی صحت کے حوالے سے خیریت دریافت کی۔ موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چوہدری شجاعت نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، اس وقت تمام سیاستدانوں کو متحد ہو کر ملک کے لیے سوچنا ہو گا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملک میں مہنگائی، بیروزگاری نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ تمام مسائل کا حل ڈائیلاگ سے ہی ممکن ہے۔ سیاسی عدم استحکام کے لیے ضروری ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں۔ جماعت اسلامی ملک میں جاری سیاسی و معاشی  بحران کے حل کو فوری انتخابات کے انعقاد کو سمجھتی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن