پارلیمنٹ بلڈنگ کی افتتاحی تقریب میں سورہ رحمن کی تلاوت‘ مودی سمیت شرکاء نے سر جھکا کر تلاوت سنی
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر سورہ رحمن کی تلاوت کی گئی۔ پارلیمنٹ کی افتتاحی تقریب میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک قاری صاحب کو مدعو کیا گیا اور انہوں نے سورہ رحمن کی تلاوت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم مودی سمیت تمام ارکان سر جھکائے تلاوت سنتے رہے۔ اکثر مسلم ارکان اسمبلی نے سورہ رحمن کی تلاوت کو سراہا‘ تاہم کچھ مسلم رہنمائوں نے وزیراعظم مودی اور بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار نے اپنے تعصبانہ امتیازی سلوک کو چھپانے کیلئے ایسا کیا۔