• news

پنجاب ‘ 20 ہزار نوجوان لوکل گورنمنٹ رضاکار رجسٹرڈہوچکے:ابراہیم مراد

لاہور(خبرنگار) وزیر بلدیات ابراہیم مراد نے بتایا ہے کہ پنجاب بھر میں 20 ہزار  نوجوانوں نے لوکل گورنمنٹ رضاکار کے طور پر رجسٹریشن کروالی ہے۔ ہدف 10 ہزار تھا،  دوگنا تعداد میں رضاکاروں کا سامنے آنا ہماری پالیسیوں پر شہریوں کے اعتماد کا مظہر ہے۔ لوکل گورنمنٹ رضاکار پروگرام میں نوجوانوں کی دلچسپی ان کے جذبہ خدمت کا ثبوت ہے۔ ابراہیم مراد نے بتایا کہ رضاکاروں کی رجسٹریشن کے لئے صرف تین دن باقی ہیں، آخری تاریخ 31 مئی ہے۔رضاکاروں کی رجسٹریشن پنجاب کے ہر ضلع میں جاری ہے۔پروگرام میں شامل ہونے والے رضاکاروں کو تجربے کا سرٹیفکیٹ ، تعریفی سند اور اظہار تشکر کی دستاویزات پیش کی جائیں گی۔نگراں وزیر بلدیات نے کہا کہ قومی خدمت کا جذبہ رکھنے والے نوجوان آگے بڑھیں اور ملکی ترقی کے لئے عملی طور پر اپنا کردار ادا کریں۔" اب بلدیہ آپ کی " ویژن کے تحت یہ پنجاب کی تاریخ میں رضاکاروں کی رجسٹریشن کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔ یہ رضاکار مقامی مسائل کے فوری حل اور معیاری بلدیاتی خدمات کی جلد فراہمی میں معاونت کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن