عقائد اہل سنت کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے:اشرف جلالی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یارسول اللہ و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام ڈھوک علی خان میں ’’سنی کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت خواجہ محمد افتخار الحسن پیر آف سواگ شریف نے کی جبکہ پروفیسر ریاض محمود سجادہ نشین پپلاں شریف، صاحبزادہ محمد سعید سیالوی، اور غازی احمد شیر نیازی مہمان خصوصی تھے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہؐ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا: علمائے حق نے غلبہ اسلام کے لیے ہمیشہ اَنتھک جدوجہد کی ہے۔ اعمال کی قبولیت کے لیے عقائد کا صحیح ہونا ناگزیر ہے۔ آل و اصحاب رسول کی محبت ہمارا ایمان ہے۔ عقائد اہل سنت کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ۔ مسلک ہمارا بنیادی حق ہے، اس میں بگاڑ کی کسی نے بھی کوشش کی تو سنی قوم اس سے رعایت نہیں کرے گی۔