عمران خان پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلے گا: رانا ثنا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلے گا، یہ ملٹری کورٹ کا کیس بنتا ہے۔ عمران خان نے فوجی تنصیبات پر حملوں کا پروگرام بنایا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اس پر عمل بھی کروایا یہ بالکل ملٹری کورٹ کا کیس بنتا ہے۔ عمران خان 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے ماسٹر مائنڈ ہیں۔ گرفتاری سے پہلے سب طے کر کے گئے تھے۔ یہ جواز ہی نہیں بنتا کہ وہ جیل میں تھے۔ منصوبہ عمران خان کی گرفتاری سے پہلے بنایا گیا۔ اس کے ثبوت بھی موجود ہیں۔