سی پیک روٹ: پہلا سی فوڈ کنٹینر کراچی سے کاشغر پہنچ گیا
کراچی (کامرس رپورٹر) سی پیک روٹ سے برآمدات کے حوالے سے پاکستان کیلئے اچھی خبر آئی ہے اور پاکستان کا پہلا سی فوڈ کنٹینر کراچی سے چین براستہ سی پیک روٹ کاشغر پہنچ گیا ہے۔ کنٹینر میں سی فوڈ کو منفی 18 ڈگری پر لے جایا گیا۔ شپنگ کمپنی صادقین کے مطابق 8 دن میں یہ فاصلہ طے کیا گیا جبکہ سمندر سے اسے پہنچنے میں 28 دن لگتے ہیں۔ کنٹینر براستہ خنجراب پاس سے داخل ہوا، سست ڈرائی پورٹ سے کسٹم کلیئرنگ کے بعد گزشتہ روز پرائیوٹ امپورٹر کے پاس کنٹینر پہنچ گیا۔ پاکستان سے براستہ زمینی راستہ چین پہنچنے والا یہ پہلا پاکستانی کنٹینر ہے۔