• news

طیب اردگان کی کامیابی پرجامعہ اشرفیہ کے علماء کی مبارکباد

لاہور ( نیوز رپورٹر+خصوصی نامہ نگار ) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید،پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، مولانا حافظ اسعد عبید،حافظ اجود عبید،مولانا زبیر حسن اور مولانا مجیب الرحمن نے ترکیہ کے صدارتی الیکشن میں طیب اردگان کی ایک مرتبہ دوبارہ کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ طیب اردگان کی کامیابی عالم اسلام کے لیے خوشی و مسرت کا باعث ہے اس سے پوری دنیا میں مسلمانوں کو تقویت ملے گی اور یہ ترکیہ کی ترقی و استحکام اورمسلمانوں کی شان و شوکت اور عظمت کا باعث ہوگی انہوں نے کہا کہ ہم ترکیہ کی تعمیر و ترقی اور اس کے استحکام کے لیے دعا گو ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن