بجٹ میں غریب اور متوسط طبقے کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کی تجویز زیر غور
اسلام آباد (عترت جعفری) وزےر اعظم اور وزےر خزانہ آئندہ بجٹ کے لئے مشاورت کے عمل کو پورا کرنے کے لئے پے در پے اجلاس کر رہے ہےں۔ تجوےز کےا گےا ہے کہ بجٹ9جون کو پےش کےا جائے اور 24جون تک اس کی منطوری کرائی جائے۔ ذرائع نے بتاےا ہے کہ معاشی سےکٹرز کی مشاورت مےں اب تک جو تجاوےز سامنے آئی ہےں ان مےں اےل سےز کے اےشوز کو اٹھاےا گےا ہے اور کہا گےا ہے کہ متبادل کے طور پر ممالک کے ساتھ بارٹر کے انتظامات کئے جائےں۔ گذشتہ روز زرعی سےکٹرز کے ساتھ مشاورت ہوئی جس میں وزےراعطم نے وےڈےو لنک کے ذرےعے شرکت کی جبکہ اگلا اجلاس آئی ٹی سےکٹرز کے ساتھ ہو گا۔ وزےر اعظم جن کے ترکےہ کے صدر کی حلف برداری کی تقرےب مےں شرکت کے لئے ترکےہ جانے کا امکان ہے، ان دنوں لاہور ہی سے لنک پر اجلاس کر رہے ہےں۔ گذشتہ روز کے اجلاس مےں زرعی سےکٹر کے اندر سولرائےزےشن کے لئے حکومت کی طرف سے مراعات دےنے کی تجوےز پر زور دےا گےا۔ بجٹ میں غریب اور متوسط طبقے کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کا اصولی فےصلہ کےا گےا ہے جوکم از کم20فی صد ہو گا ، غریب اور متوسط طبقے کو ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی ،بجلی کے شعبہ مےں سبسڈی کے حجم کو کم کےا جائے گا۔
بجٹ تجاویز