• news

منی لانڈرنگ کیس: ایف آئی اے کا مونس الٰہی کو آج طلبی کیلئے تیسرا نوٹس


لاہور (نیٹ نیوز) ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ سرکل نے پی ٹی آئی کے رہنما مونس الٰہی کو طلبی کا تیسرا نوٹس جاری کردیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مونس الٰہی آج یکم جون کو ایف آئی اے کے روبرو پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرائیں۔ پیشی کے دوران قومی شناختی کارڈ، دستاویزی ثبوت اور بینک اکاﺅنٹ کی تفصیلات ساتھ لائیں۔ منی لانڈرنگ انکوائری کے مرکزی ملزم عامر سہیل کے اکاﺅنٹ سے کروڑوں روپے مونس الہٰی کے اکاﺅنٹ میں منتقل ہوئے۔ مونس الٰہی عامر سہیل کی جانب سے منتقل کی گئی رقم کے بارے میں وضاحت پیش کریں۔ 
نوٹس

ای پیپر-دی نیشن