• news

فوج پر تنقید کرنے والے عراق، شام کو دیکھ لیں، شجاعت: اے پی سی بلانے کا اعلان 

لاہور‘ اسلام آباد (خبر نگار‘ نوائے وقت رپورٹ) چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں کچھ لوگوں کی ضد اور انا ملک سے بڑی ہو گئی ہے۔ جذباتی نادانی اور ذاتی دشمنی میں ملک دشمنی کی جا رہی ہے۔ پاک فوج محفوظ اور مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے۔ فوج پر تنقید کرنے والے عراق‘ شام اور افغانستان کی حالت دیکھ لیں۔ پاکستان اور پاک فوج امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز ہے۔ پاکستان اور پاک فوج کو نقصان پہنجانا پوری امت کو کمزور کرنا ہے۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ ق نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا۔ ترجمان ق لیگ کے مطابق اے پی سی میں تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی جائے گی، پی ٹی آئی کو بھی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اے پی سی کا مقصد سیاسی جماعتوں کو ایک میز پر اکٹھا کرکے بات چیت سے مسائل حل کرنا ہے۔ ادھر ق لیگ نے سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کو لینے سے انکار کردیا۔ لیگی ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق اچھی سیاسی ساکھ کے حامل افراد کو پارٹی میں شامل کرے گی۔ سردار تنویر الیاس نے چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔ دونوں رہنما¶ں نے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان اور قوم کیلئے اکٹھے چلنے پر اتفاق کیا۔

ای پیپر-دی نیشن