زیادتی کے بعد قتل کے مجرم کوعمرقید‘ جرمانہ کی سزا
قصور (نمائندہ نوائے وقت)ایڈیشنل سیشن جج نے بچے سے زیادتی کے بعد قتل کے مجرم کوعمرقید، جرمانہ اور ہرجانہ کے ساتھ فیصلہ سنادیا۔ تھانہ گنڈا سنگھ والا کے علاقہ رسول پورہ میں 10 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کامقدمہ درج کرایا گیا تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج سجاول خان نے نے یسین کو عمر قید اور تین لاکھ ہرجانہ جبکہ 5 لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنا دیا۔