کسی شہر میں ٹریفک ،پارکنگ کا نظام شہریوں کے ڈسپلن کا آئینہ دار ہے: ابراہیم مراد
لاہور(نامہ نگار) نگران وزیر بلدیات پنجاب ابراہیم مراد نے کہا ہے کہ کسی شہر میں ٹریفک اور پارکنگ کا نظام شہریوں کے ڈسپلن کا آئینہ دار ہے۔ لاہور میں پارکنگ کا نظام ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر بنانے کیلئے سٹریٹیجک پلان بنایا جائے۔ لاہور کی 5 پارکنگ مشینیں فوری طور پر مرمت کروا کر فنکشنل کی جائیں ۔ شہر میں پارکنگ کی سہولتوں کے بارے میں اہم فیصلے کرنے کیلئے لاہور پارکنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو جلد مکمل کیا جائے۔ٹریفک کے بہاو¿ میں رکاوٹ اور قومی خزانے کو نقصان کا باعث بننے والی غیر قانونی پارکنگ سائٹس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔