• news

ٹیکس اصلاحات کیلئے سرجری کی طرز پر اقداما ت ناگزیر ہیں:رانا منیر حسین

لاہور(کامرس رپورٹر )حکومت آئی ایم ایف پر انحصار کرنے کی بجائے آئندہ مالی سال کی بجٹ دستاویز کو ایسا بنائے جس سے معیشت میں تحرک پیدا ہو ، ٹیکس اصلاحات کیلئے سرجری کی طرز پر اقداما ت ناگزیر ہیں۔ شرح سود ،سیلز ٹیکس کو سنگل ڈیجٹ کیا جائے ،برآمدات کے فروغ پر توجہ مرکوز کی جائے۔ اس کے لئے تمام برآمدی شعبوں کو بلا تفریق مراعات اور سبسڈی دی جائے ،سی وی ٹی اور 7ای جیسے ٹیکسز کا خاتمہ کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان ٹیکس بار کے صدر رانا منیر حسین صدر اورلاہور ٹیکس بار کے صدر زاہد پرویز نے دونوں بارز کے اشتراک سے منعقدہ پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیف کمشنر ایل ٹی او ایف بی آرمیر بادشاہ وزیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔سیمینار میں سابق صدور پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن محمد نعیم شاہ،شہباز بٹ، ٹیپو سلطان ،عامر یونس ،قمرالزمان چودھری ،اعجاز بھٹی سمیت دیگر شریک ہوئے۔انہوںنے کہا کہ موجودہ مشکل معاشی حالات میں پیش کیا جانے والا بجٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا ۔

ای پیپر-دی نیشن