• news

گارڈ ایگریکلچرل ریسرچ اینڈ سروسز کاایک کروڑ روپے فی فصل انعام کا اعلان

لاہور( کامرس رپورٹر )رائس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کے چیئرمین شہزاد علی ملک (ستارہ امتیاز) نے چاول، گندم اور کپاس کے زیادہ پیداوار والے بیج ایجاد کرنے والے بریڈرز کی حوصلہ افزائی کیلئے گارڈ ایگریکلچرل ریسرچ اینڈ سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے ایک کروڑ روپے فی فصل اور مجموعی طور پر 3 کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ یہ انعام پبلک یا پرائیویٹ سیکٹر کے ان سیڈ بریڈرز کیلئے ہو گا جن کی اقسام 3 سال تک فروخت اور پیداوار میں کم از کم 10 فیصد اضافے کی بنیاد پر تجارتی لحاظ سے کامیاب ہوں، تاہم یہ ترغیب صرف کاغذوں میں منظور شدہ اقسام کے لیے نہیں ہو گی جو تجارتی طور پر کامیاب نہ ہوں اور عوام میں پیزرائی حاصل نہ کر  سکے۔ چاول کی فصل کے لیے یہ انعام انبریڈ (اوپن پولنیٹڈ) اور ہائبرڈ اقسام کے لیے ہے جن کے دانوں کی اوسط لمبائی 8 ملی میٹر یا اس سے زیادہ ہو۔ 

ای پیپر-دی نیشن