ایس ایم تنویر کی زیر صدارت کفایت شعاری کمیٹی کا اجلاس ، 24کیسز پیش
لاہور(کامرس رپورٹر ) صوبائی وزیر صنعت وتجارت ایس ایم تنویر کی زیر صدارت محکمہ خزانہ کے کمیٹی روم میں کفایت شعاری کمیٹی کا چوتھا اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب کے مختلف محکموں کے منظوری کیلئے 24کیسز پیش ہوئے۔14کیسز مفاد عامہ کی سکیموں کے آپریشنل امور کیلئے نئی گاڑیوں، 4کیسزائرٹریول، 4کیسز ائیر کنڈیشنر کی خریداری اور 2کیسزانتظامی امور سے متعلق تھے۔