• news

وزیر اعظم آج ترکیہ جائیں گے‘قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی


اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ+خبرنگارخصوصی) قومی سلامتی کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس وزیر اعظم کے دورہ ترکیہ کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے وزیر اعظم شہباز شریف آج شام ترکیہ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔خبرنگارخصوصی کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف اردگان کی دعوت پر 3 جون 2023 کو انقرہ میں صدراتی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ نیٹ نیوز کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سویلین و عسکری قیادت شریک ہوگی۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں امن و امان کی صورتحال پر غور ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آرمی چیف سمیت عسکری قیادت شریک ہوگی۔
اجلاس طلب

ای پیپر-دی نیشن