برطانوی چیف آف جنرل سٹاف کاپاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) برطانوی فوج کے چیف آف دی جنرل سٹاف جنرل سر پیٹرک نکولس نے جمعرات کو سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمود الزماں خان سے ملاقات کی۔ یہ دورہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ دفاعی تعاون کے معاہدے کا حصہ ہے۔ دفاع کے شعبے میں باہمی تعاون سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ معزز مہمان نے علاقائی امن کو برقرار رکھنے میں پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا۔