• news

 زر مبادلہ کے ذخائر مزید 21.81 کروڑ ڈالر کم


کراچی (نیٹ نیوز) پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی ہوئی ہے اور اس حوالے سے سٹیٹ بینک نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 26 مئی کوختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں 21.81 کروڑ ڈالر کم ہوئے۔ سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 26 مئی تک 9 ارب 51 کروڑ ڈالر رہے۔ سٹیٹ بینک کے ذخائر 10.23 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4 ارب 9 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 11.58 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5.42 ارب ڈالر رہے۔
زر مبادلہ

ای پیپر-دی نیشن