کارکنوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے مشکل ترین حالات میں بھی پارٹی کا ساتھ دیا : مریم نواز
قطب پور (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے چیف آرگنائزر مریم نواز سے وزیر مملکت برائے داخلہ امور عبدالرحمن کانجو نے ملاقات کی۔ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ کارکنوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے مشکل ترین حالات میں بھی مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمن خان کانجو نے کہا کہ ہم اپنے قائد میاں محمد نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز اور مریم نواز کی قیادت میں ملک اور قوم کی ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ حلقے ضلع لودھراں اور جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ ن کی قیادت میں الیکشن میں تمام حلقوں میں کلین سویپ کریں گے۔ ہمارے خلاف باتیں کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔