• news

پاکستان ایشیاکپ میں شرکت نہیں کرےگا‘بھارتی میڈیا کا دعویٰ


لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال ایشیاکپ میں شرکت نہیں کریگی۔ رپورٹ کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کی موجودگی اور ہائبرڈ ماڈل مسترد ہونے پر پاکستان کے رواں سال ایشیاکپ نہ کھیلنے کے امکانات ہیں۔ پاکستان کو ایشین کرکٹ کونسل کے اگلے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے دوران بتایا جائےگا کہ دیگر تمام شریک ممالک سری لنکا میں کھیلنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔رواں ایشیاکپ کی میزبانی پاکستان کے سپرد تھی تاہم بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا تھا، اگر اجلاس میں پاکستان سری لنکا میں ٹورنامنٹ کھیلنے پر راضی ہوتا ہے تو پورا ایونٹ وہیں ہوگا جبکہ پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی بھارت کی تجویز کو مسترد کرچکے ہیں اور ایشیاکپ کے بائیکاٹ کی دھمکی دی تھی۔اگر پاکستان ایشیاکپ کا بائیکاٹ کرتا ہے تو اس صورت میں بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان ‘ نیپال کو کھیلایا جائےگا۔

ای پیپر-دی نیشن