پاکستان جا کر کھیل سکتا ہے بھارت پاکستان میں کیوں نہیں کھیل سکتا:نجم سیٹھی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہاہے پاکستان کرکٹ بورڈ، آئی سی سی کےساتھ بات چیت کو جاری رکھنے اور گلوبل حکمت عملیوں اور منصوبوں کے معاملے میں ساتھ کام کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ آئی سی سی کے چیئر مین گریگ بارکلے کے سامنے سخت انداز اپناتے ہوئے کہا کہ بھارت میں پاکستان جا کر کھیل سکتا ہے تو ایشیا کپ اور چیمپئنز ٹرافی کےلئے وہ یہاں کیوں نہیں کھیل سکتا۔ نجم سیٹھی نے گریگ بارکلے کو نیوزی لینڈ، انگلینڈ، آسٹریلیا کے کامیاب دورہ پاکستان پر بریفنگ دی۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان میں جب تینوں بڑے بورڈز سمیت متعدد ٹیمیں کھیل چکی ہیں تو بھارت اس دنیا سے الگ کیوں ہے۔بھارت میں ہمیشہ سکیورٹی مسائل رہے اسکے باوجود پاکستان بھارت جاکر بڑے ٹورنامنٹس کھیل چکا ہے۔ بھارت میں پاکستان جا کر کھیل سکتا ہے تو ایشیا کپ اور چیمپئنز ٹرافی کےلئے بھارت پاکستان کیوں نہیں کھیل سکتا۔اجلاس کے دوران نجم سیٹھی کے سوالات پر آئی سی سی کے دونوں بڑے عہدیدار لاجواب رہے۔